اہم خبریں متفرق خبریں

پیٹرول کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ، ’پاکستان میں مہنگائی کا سونامی‘

فروری 15, 2022 < 1 min

پیٹرول کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ، ’پاکستان میں مہنگائی کا سونامی‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے اور پہلی بار فی لیٹر 150 کی نفسیاتی حد پار کی۔

منگل کی رات وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کر کے نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس اضافے کو مہنگائی کا سونامی قرار دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے