اہم خبریں پاکستان

بل گیٹس پاکستان میں، وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں

فروری 17, 2022

بل گیٹس پاکستان میں، وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں

دنیا سے پولیو کی بیماری کے خاتمے کے لیے اربوں ڈالر مہیا کرنے والے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

جمعرات کو ایک روزہ دورے میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

بل گیٹس نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ اجلاس میں شرکت۔

جمعرات کو این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل گیٹس اور ان کے وفد کو این سی او سی کے کردار اور طریقہ کار، وبائی مرض کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں، پاکستان بھر میں کورونا کی صورتحال اور ادارے کی جانب سے بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے نفاذ پر گہری دلچسپی لی اور ویکسینیشن کی مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی ٹویٹ میں بل گیٹس کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ میں کہا کہ بل گیٹس پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا جائزہ لینے کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اور احساس پروگرام کا بھی دورہ کریں گے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے