طویل سیاسی جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا: مراد سعید
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وفاقی وزیر مراد سعید برائے مواصلات نے کہا ہے کہ ان کے خلاف غلیظ مہم چلائی جا رہی ہے۔ ” اب تک خاموش تھا مگر بات اب میری وزارت پر آئی ہے۔“
جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مواصلات کے وزیر نے کہا کہ جاگیرداروں اور زرداروں کے خلاف کھڑا رہوں گا۔ ” مجھ سے بغض اور نفرت کر سکتے ہیں میری کارکردگی سے نہیں۔ “
مراد سعید کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی صرف ایک شخص کی نہیں بلکہ موٹروے پولیس کی کارکردگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 107 روپے آمدن حاصل کی۔
” میرے خلاف مہم ایک نوجوان سیاست دان کو نشانہ بنانے کی مہم ہے۔“
مراد سعید کے مطابق اسمبلی میں جب بھی وہ کوئی بات کرتے ہیں تو عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ اور رانا ثنا اللہ جبکہ باہر حافظ حمد اللہ ان کی ذات پر حملے کرتے ہیں۔
Array