محسن بیگ کی گرفتاری، ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے خلاف محسن بیگ کی گرفتاری کے معاملے میں آرڈر پاس کرنے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے وزیراعظم عمران خان کو تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دینے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ان کو ہٹانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شکایت کریں گے۔

