پی ایس ایل میچ دیکھنے آئی لڑکی کے ریپ کی کوشش، مقدمہ درج
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے قریب پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آئی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دو سیکیورٹی گارڈز نے ردا نامی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔
لڑکی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ نشتر سپورٹس کمپلیکس کے قریب راستہ بھول گئی، راستہ پوچھنے پر سیکیورٹی گارڈ اندھیرے میں لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کی شناخت ضیا اور شاہد کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے شاہد نامی سیکیورٹی گارڈ کو موقع سے حراست میں لے لیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروا لیا گیا۔
لڑکی نے بتایا کہ شور مچانے پر قریبی گلی کیں موجود افراد نے بچایا۔

