اہم خبریں متفرق خبریں

ٹی وی کامیڈین جو صدر بننے کے بعد اب ہیرو بن رہا ہے

فروری 26, 2022 < 1 min

ٹی وی کامیڈین جو صدر بننے کے بعد اب ہیرو بن رہا ہے

Reading Time: < 1 minute

یوکرین پر حملے کے تیسرے روز روسی افواج کی پیش قدمی جاری ہے اور دارالحکومت کیئوو میں ٹینک داخل ہوگئے ہیں جبکہ صدر ولودومر زیلنسکی نے پناہ دینے کی امریکی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے ساتھ مرنا پسند کریں گے.

سڑکوں پر اور گلیوں میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔

ادھر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

یوکرینی صدر منتخب ہونے سے قبل ٹی وی کامیڈین تھے اور انہوں نے پورے ملک میں اپنے فن کے باعث نام کمایا۔

سیاست میں آنے اور ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد اُن کو سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا رہا۔

زیلنسکی نے خود پر تنقید کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف بھی کارروائی کی اور بعض کو بند کر ڈالا تاہم روس کے حملے کے بعد وہ عوام کے درمیان موجود ہیں۔

فوج اور قوم کا مورال بلند کرنے والی تقاریر اور بیانات کے بعد وہ یوکرین کے اکلوتے ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں۔


یوکرینی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق وہ اُن کے جارج واشنگٹن بن رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے