اہم خبریں متفرق خبریں

روس کے خلاف کس ملک نے یوکرین کی کتنی فوجی مدد کی؟

فروری 27, 2022 < 1 min

روس کے خلاف کس ملک نے یوکرین کی کتنی فوجی مدد کی؟

Reading Time: < 1 minute

روس کی یوکرین کے خلاف فوجی جارحیت جاری ہے اور کئی علاقوں میں دوبدو لڑائی ہو رہی ہے ایسے امریکہ و یورپی ملکوں نے کیئو کے لیے فوجی امداد کی سپلائی شروع کر دی ہے۔

نیدر لینڈز نے فوری طور پر 200 اینٹی ایئر کرافٹ راکٹ بھیجے ہیں۔

امریکہ نے یوکرین کے لیے 350 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

فرانس نے روس کے خلاف سخت پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے انگلش چینل میں ماسکو کا ایک بحری جہاز قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پیرس میں صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے لیے فوجی سامان کی فراہمی میں تیزی لائی گئی ہے۔

جرمن چانسلر اولف شولز نے تمام پارٹنر ملکوں کو جرمنی کے بنے ہتھیار یوکرین کو فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے