اہم خبریں پاکستان

عدالت سے بری غیر ملکی ماڈل کو پاکستان چھوڑنے کی اجآزت سے انکار کیوں؟

مارچ 3, 2022

عدالت سے بری غیر ملکی ماڈل کو پاکستان چھوڑنے کی اجآزت سے انکار کیوں؟

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا نے منشیات سمگلنگ کیس میں بریت کے بعد اپنے ملک واپسی کی درخواست رد کرنے پر وزارت داخلہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے غیر ملکی ماڈل کی درخواست پر وزارت داخلہ سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی جانب سے وکیل سیف الملوک عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ پٹیشنر کو اپنے ملک میں واپس بھیجنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

وکیل کے مطابق
2018 میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، سزا ہوئی پھر لاہور ہائی کورٹ نے بری کیا، وزارت داخلہ نے چیک ری پبلک واپسی کی درخواست مسترد کی جس پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ ان کو ملک واپسی کی اجازت اس وجہ سے نہیں دی گئی کیونکہ اپیل زیر التوا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے