پاکستان

یورپی یونین سے پوچھتا ہوں ماضی میں ساتھ دینے سے ہمیں کیا ملا؟ عمران خان

مارچ 6, 2022

یورپی یونین سے پوچھتا ہوں ماضی میں ساتھ دینے سے ہمیں کیا ملا؟ عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یوکرین کے معاملے پر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان سے روس کے خلاف مغرب کی حمایت مانگنے پر کہا ہے کہ ’یورپی یونین کے سفیروں نے ہمیں خط لکھا کہ یوکرین کے معاملے میں ہماری حمایت کرے۔ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کہ کیا اس طرح کا خط آپ نے انڈیا کو بھی لکھا؟‘

میلسی میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے سوال کیا کہ
’ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کو جانیں گئیں اور ملک کو 100 ارب سے زیادہ کو نقصان ہوا، کیا یورپی سفیروں نے ہمارا شکریہ ادا کیا جو کچھ ہم نے ان کے لیے کیا؟
عمران خان نے کہا کہ ”ہم یوکرین تنازعے کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ ہم کسی کیمپ میں نہیں۔‘ 

ماضی کے حکمرانوں کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماضی کے حمکرانوں نے ملک میں ڈرون حملوں پر چپ سادھ لی کیونکہ ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے تھے۔
’جب سے ہماری حکومت آئی ہے ملک میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا ہے۔ کیونکہ میرے پیسے باہر نہیں اور حملہ کی صورت میں میں پاکستان کی فضائیہ کو ڈرون گرانے کا حکم دیتا۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’آج تک عمران خان کسی کے سامنے نہیں جھکا اور جب تک میں زندہ ہوں، اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے