پاکستان

بزدار پر عدم اعتماد، علیم خان بھی ترین سے مل گئے

مارچ 7, 2022

بزدار پر عدم اعتماد، علیم خان بھی ترین سے مل گئے

تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق سینیئر وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

پیر کی شام لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 40 ارکان صوبائی اسمبلی سے ملا ہوں سب کو پنجاب میں طرزِ حکمرانی پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو ہم سب مل کر فیصلہ کریں گے کہ کس ساتھ دینا ہے۔‘

عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف سب کی جماعت ہے کسی فردِ واحد کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کے لیے جہانگیر خان ترین کی خدمات قابل تحسین ہے لیکن حکومت میں آنے کے بعد پارٹی قیادت نے ترین کو نظرانداز کیا۔ 

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت بننے کے بعد جہانگیر ترین سے کام کیوں نہیں لیا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔

One Comment
  1. Muhammad Ali
    Interesting

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے