میانوالی میں سات دن کی معصوم بچی کا قاتل باپ گرفتار
میانوالی پولیس نے نومولود بچی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے درندہ صفت باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو تفتیش کی نگرانی خود کرنے اور ملزم کو عبرتناک سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ سات مارچ کو میانوالی میں معصوم بچی کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جس پر وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے اس کا نوٹس لیا تھا۔

