پاکستان

محسن بیگ 34 برس قبل فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری نکلے

مارچ 11, 2022

محسن بیگ 34 برس قبل فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری نکلے

دانش ارشاد ، صحافی۔ اسلام آباد
وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار اخباری مالک محسن جمیل بیگ پر 34 برس قبل درج فراڈ کا مقدمہ بھی کھول دیا گیا ہے۔

محسن بیگ کی جانب سے 1988 میں درج کردہ مقدمے میں درخواست ضمانت عدالت میں دائر کر دی گئی۔

سنہ 1988 میں تھانہ آبپارہ میں سلیم میاں نامی ایک شخص کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہوا۔ اس مقدمہ میں بعد ازاں محسن بیگ کا نام بھی شامل کیا گیا تاہم اس وقت محسن جمیل نے قبل از گرفتاری ضمانت کروائی۔

قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے پر محسن بیگ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

محسن بیگ کے حالیہ مقدمات میں گرفتاری کے بعد ان کے وکیل نے 34 سال پرانے مقدمے میں بھی درخواست دائر کی جس پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے