پاکستان

عمران خان کے وزرا اپوزیشن سے صلح صفائی کے خواہش مند

مارچ 12, 2022

عمران خان کے وزرا اپوزیشن سے صلح صفائی کے خواہش مند

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن جماعتوں صلح صفائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، یہ نہ ہو کہ 10 سال لائن میں لگے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں صرف ایک سال رہ گیا اس کا انتظار کرنا چاہیے، ہمیں ٹھنڈے پروگرام کی طرف جانا چاہیے۔

شیخ رشید کے مطابق اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوگی مگر اس نے بعد میں بھی تنگ کیے رکھنا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے