اہم حکومتی شخصیت کے رشتہ داروں کا موٹر وے پولیس پر تشدد
اسلام اباد میں اہم حکومتی شخصیت کے بھانجے نے ساتھیوں کے ہمراہ موٹروےٹول پلازہ پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق 18 میں سے سات ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ نصیر آباد راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف موٹروے پٹرولنگ آفیسر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو تیزرفتاری، غفلت لاپرواہی، اور موٹروے پر ویگو وین کے عقبی حصے میں سواری بٹھانے سے منع کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے ہمراہی ساتھی دوسری گاڑی سے اترے اور تشدد کیا جبکہ گرفتاری کے بعد ایک ملزم خود کو صوابی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ حکومتی شخصیت کا بھانجا ظاہر کرتے رہے۔

