عدم اعتماد کی تحریک کے دن 10 لاکھ کا جلسہ ہوگا: وزیر اطلاعات
پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن کی عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی ڈی چوک پر اُن کی جماعت کے دس لاکھ کارکنوں کا جلسہ ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کو عمران خان کے خلاف ووٹ دینے پارلیمنٹ جاتے اور واپس آتے وقت تحریک انصاف کے جلسے میں سے گزرنا ہوگا۔
فواد چوہدری کے اس بیان کو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور غیرجانبدار تجزیہ کاروں نے دھمکی آمیز اور حالات خراب کرنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دیا ہے۔

