عالمی خبریں

’یہ جھوٹ بول رہے ہیں‘، روسی ٹی وی نشریات کے دوران احتجاج

مارچ 15, 2022 < 1 min

’یہ جھوٹ بول رہے ہیں‘، روسی ٹی وی نشریات کے دوران احتجاج

Reading Time: < 1 minute

روس کے سرکاری ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران ایک خاتون نے نیوز سٹوڈیو میں جنگ مخالف نعرے لگا دیے.

یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف احتجاج کرنے والی خاتون لندن میں ماسکو کے زیر انتظام سرکاری ٹی وی کے سٹوڈیو میں گھس گئیں اور پلے کارڈ اٹھا کر نیوز کاسٹر کے پیچھے کھڑی ہو گئیں. انہوں نے براہ راست نشریات کے دوران جنگ مخالف نعرے لگائے اور کہا کہ ’یہ جھوٹ بول رہے ہیں.‘

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق لندن میں روس کے سرکاری ٹیلی ویژن سٹیشن میں اس وقت افراتفری کی صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک احتجاج کرنے والی خاتون نیوز کاسٹر کے پیچھے جا پہنچی۔

انہوں نے پوسٹر اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی اور روسی زبان میں ’جنگ نہیں‘ کے الفاظ درج تھے۔

احتجاج کا یہ غیرمعمولی واقعہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے 14 روز بعد سامنے آیا ہے۔ احتجاج کرنے والی خاتون کی آواز براہ راست نشریات کے دوران سنی گئی جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ ’جنگ کو روک دو، جنگ سے انکار‘ کرو.

خبریں پڑھنے والی روسی نیوزکاسٹر نےاحتجاج کے دوران اپنا کام جاری رکھا اور ٹیلی پرومپٹر پر نظریں جمائے رکھیں۔

روسی ٹی وی چینل پر لائیو نشریات کے دوران احتجاج کے اس واقعے کو پوری دنیا میں جنگ مخالف شہریوں اور حکومتوں نے سراہا ہے.

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی احتجاج کرنے والی خاتون کا شکریہ ادا کیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے