اہم خبریں

نیوزی لینڈ سے شکست، پاکستانی ٹیم بُری طرح ایکسپوز ہو گئی

فروری 9, 2025 < 1 min

نیوزی لینڈ سے شکست، پاکستانی ٹیم بُری طرح ایکسپوز ہو گئی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی ایک روزہ میچوں میں کارکردگی اُتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز کی شکست نے ٹیم کو ایکسپوز کر دیا ہے۔

اوسط درجے کی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ دینے پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ کرکٹ مبصرین بھی سوال اُٹھا رہے ہیں۔

آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں شامل خوشدل شاہ اور لیٹ آرڈر بیٹر طیب طاہر کی لاہور کی بیٹنگ پچ بھی کارکردگی نے شائقین کو شدید مایوسی کا شکار کیا ہے۔

پاکستان کے سٹار بلے باز کے طور پر امیج بنانے والے بابر اعظم شاید اپنے بدترین دور سے گزر رہے ہیں جہاں اُن کا بلا رنز نہیں اُگل رہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے