تیز رفتار کار نے لیور پول کے مداحوں کو پریڈ میں کُچل دیا، متعدد زخمی
پیر کو پریمیئر لیگ فٹبال ٹائٹل کا جشن منانے والی پریڈ کے دوران ایک کار لیورپول کے شائقین کے ہجوم پر چڑھ گئی۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس کے فوراً بعد پولیس نے ایک 53 سالہ مقامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
مرسی سائیڈ پولیس نے کہا کہ "پیدل چلنے والوں کی ایک بڑی تعداد” کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ایک اوپن ٹاپ بس پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کو شہر کے مرکز سے فتح کی پریڈ کرتے ہوئے لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گرفتار شخص لیورپول کے علاقے سے تعلق رکھنے والا 53 سالہ سفید فام برطانوی آدمی ہے۔”
پولیس کے مطابق کار کے مداحوں سے تصادم کے نتیجے میں ہونے والے حالات کا تعین کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ جاری ہے۔