اسلام آباد تا پشاور اچانک شدید گرمی کہاں سے آئی؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں عموماً 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت اپریل کے اختتام اور مئی کے آغاز پر ہوتا ہے تاہم رواں سال مارچ کے وسط میں کئی شہروں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد اور پشاور میں چند دن قبل تک شہری جرسیاں پہنے ہوئے تھے اور اب پنکھے اور ایئرکنڈیشن چل رہے ہیں۔
موسم کی اس تبدیلی کے بارے میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر فور کاسٹ ظہیر الدین بابر نے بتایا کہ ’شدید گرمی کی وجہ ہوا کا دباؤ بڑھ جانا ہے۔‘
موسمیات کے محکمے نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دس دن تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پشاور میں 36 ڈگری رہے گا۔
ملک کے بڑے شہروں میں گرم اور خشک موسم کے دوران لو چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
Array