متفرق خبریں

تشدد اور برہنہ ویڈیو کا بدلہ، فائرنگ سے دو افراد قتل

مارچ 20, 2022 < 1 min

تشدد اور برہنہ ویڈیو کا بدلہ، فائرنگ سے دو افراد قتل

Reading Time: < 1 minute

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ضمانت پر رہا ہونے والے ایک ملزم نے مبینہ طور پر تشدد اور برہنہ ویڈیو بنائے جانے کا بدلہ لیتے ہوئے دو افراد کو قتل کر دیا۔

تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق بوئی کے علاقے میں مبینہ طور پر ویڈیو سکینڈل اور دیرینہ دشمنی کی بنا پر بازار میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا گیا۔

ڈی ایس پی بالاکوٹ سراج خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ گڑھی حبیب اللہ کے علاقہ بوئی میں ایک ویڈیو سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ملزم اجمل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم اجمل ولد میرا فضل نے مبینہ طور پر بھرے بازار میں فائرنگ کرکے مشتاق ولد ایوب روید ولد بہادر کو زخمی کردیا جنہیں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر راستے میں دم توڑ گئے۔

نعشوں کو پوسمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کیے گئے۔

ملزم اجمل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر چند افراد اس پر تشدد کر رہے ہیں اس کو گوبر کھلا کر بھینس کا پیشاب پلایا گیا۔ اس کے نازک اعضا پر تشدد کیا جاتا رہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے