متفرق خبریں

باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ بیچنے والے محنت کی ہلاکت، مقدمہ درج

مارچ 22, 2022 < 1 min

باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ بیچنے والے محنت کی ہلاکت، مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے ایک میرج ہال میں باراتیوں کے مبینہ تشددسے محنت کش کی ہلاکت کا کے الزام میں 12افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شادی ہال میں محنت کش محمد اشرف کی لاش پڑی ہے جبکہ باراتی کھانا کھا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے رات گئے کنگن پور، پتوکی اور سرائے مغل میں کاروائی کرکے 12افراد کو حراست میں لیا۔

ڈی پی او قصور کے مطابق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نے متوفی کے جسم پر تشدد کی تصدیق نہیں کی تاہم واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جارہی ہے۔

پولیس افسر کے مطابق پی ایف ایس اے کی ٹیم نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے ہیں، حتمی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ ئیں گے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی پولیس کے سربراہ نے پیر کی رات واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ڈی پی او قصور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کر رہے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مزید افراد کو شامل تفتیش کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ درج کیے گئے مقدمے کے مطابق متوفی محمد اشرف پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا، پتوکی میں شادی ہال کے باہر پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا اور ان کے تشدد سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے