بنی گالہ میں روزانہ مرغی کا من گوشت جلایا جاتا ہے: اپوزیشن لیڈر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جادو ٹونہ حرام لیکن بنی گالہ میں جاری ہے۔
نجی نیوز چینل آج کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگ ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کی بات کر رہے ہیں وہ بنی گالہ میں منوں مرغی کا گوشت جلا رہے ہیں، ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات پورے ذمہ داری سے بطور قائد حزب اختلاف کہہ رہے ہیں اور ثبوت موجود ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو کھانے کو دال نہیں مل رہی اور مہنگائی کے باعث شیر خوار دودھ کو ترس رہے ہیں لیکن بنی گالہ میں یہ سب ہو رہا ہے۔
Array