تحریک انصاف دس لاکھ کارکن جمع کر پائے گی؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف اتوار کو اسلام آباد میں ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کر رہی ہے جس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا کا دعویٰ ہے کہ دس لاکھ کارکن شرکت کریں گے۔
مبصرین اس دعوے کو اس حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں دس لاکھ افراد کا اجتماع اس سے قبل نہیں ہوا ہر چند کہ ملین مارچ اور لانگ مارچ ہوتے رہے جن کے شرکا کی درست تعداد کبھی معلوم نہیں ہو سکی۔
اتوار کی صبح جلسے کے لیے جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔‘
’آج ہمارا جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ یہ تحریک انصاف کی جنگ نہیں ہے، یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ جو بھی جلسے کے لیے پہنچنا چاہتے ہیں ان کو پیغام ہے کہ جلدی نکلیں کیونکہ رش ہوگا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگا اور مجھے خوف ہے کہ آپ جلسے میں وقت پر نہیں پہنچ پائیں گے۔
ادھر موٹروے پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سیاسی جماعتوں کے مارچ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہے۔