اب جو ہوگا وہ تباہ کُن ہوگا: مولانا فضل الرحمان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فوج یا اسٹیبلشمنٹ کا نیوٹرل ہونا مشکوک نظر آتا ہے اور اب معاملہ عام احتجاج سے آگے جا چکا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں اب بھی ایسے لوگ ہیں جو عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں، اگر ایسا نہ ہوتا تو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہوتا۔
مولانا نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتےہیں ہم غیر جانبدار ہیں، روزوضاحت دیتےہیں مگر آج جب پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا بات ہوئی توکہاں ہیں جرنیل، اپنی پوزیشن واضح کریں۔ یہ نہیں کہ ہم احترام میں خاموش رہیں گے۔
Array