سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کی خریداری کے لیے ایلون مُسک کی پیشکش پر بات چیت

اپریل 25, 2022 < 1 min

ٹوئٹر کی خریداری کے لیے ایلون مُسک کی پیشکش پر بات چیت

Reading Time: < 1 minute

دنیا میں سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ارب پتی امریکی ایلون مسک کی خریداری کے لیے پیشکش کا دوبارہ جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ٹوئٹر کے بورڈ اور ایلون مُسک کے مابین سودے کے حوالے سے اتوار کو بات چیت ہوئی ہے۔

یہ پیشرفت ارب پتی ایلون مسک کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رقم کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

بزنس ڈیلی نے بھی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ ’ٹوئٹر پیشکش پر پھر سے غور کر رہا ہے اور اس پر مذاکرات کا بھی امکان ہے۔‘

خیال رہے کہ کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک کی ٹوئٹر کی خریداری کی پیشکش کو پہلے مسترد کر دیا گیا تھا۔

ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ایلون مسک کی پیشکش کو ’زہر کی گولی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی۔

ایلون مسک فی الوقت ٹوئٹر کے نو اعشاریہ دو فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ایلون مسک نے جمعرات کو کہا تھا کہ انہوں نے ٹرانزیکشن کے لیے ساڑھے 46 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے