انڈیا نے چینی کمپنی ژیاؤمی کے 275 ملین ڈالر کیوں ضبط کیے؟
Reading Time: < 1 minuteانڈیا نے چین کی سیلولر فون بنانے والی کمپنی ژیاؤمی کے 275 ملین ڈالر ضبط کر لیے ہیں۔
روئٹرز خبر ایجنسی کے مطابق انڈیا میں ژیاؤمی کے اکاؤنٹس سے زرمبادلہ غیرملکی کمپنیوں کو رائلٹی کا بتا کر بھیجا گیا جو تفتیش میں درست نہ نکلا۔
انڈین تفتیش کاروں کے مطابق زرمبادلہ غیرقانونی طریقے سے بھیجا گیا اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
سنیچر کو فنانشل کرائم کے انسداد کی ایجنسی نے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے چین کی کاروباری کمپنی ژیاؤمی ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی مشکوک بینکنگ ٹرانزیکشن کی چھان بین کر رہی تھی۔
ایجنسی کے مطابق تفتیش میں یہ ثابت ہوا کہ ژیاؤمی نے تین غیرملکی کمپنیوں کو 55 ارب انڈین روپے برابر زرمبادلہ رائلٹی پیمنٹ کے طور پر بھیجا جو غلط بیانی ثابت ہوا۔
اس کے بعد انڈین حکومت نے ژیاؤمی کے 275 ملین ڈالر کے بینک اکاؤنٹس ضبط کر لیے۔
Array