سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی پر عائد 17 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

مئی 20, 2022 < 1 min

پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی پر عائد 17 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ سولر ٹیکنالوجی پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔

جمعے کو کراچی کے ایوانِ صنعت و تجارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ’ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا پڑے گا جس کے بعد تیل و گیس کی درآمدات میں کمی ہوگی۔ اس میں وقت لگے گا یہ راتوں رات نہیں ہو سکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سالانہ 20 ارب ڈالر تیل اور گیس کی درآمد پر خرچ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امپورٹ اور ایکسپورٹ میں 45 ارب ڈالر فرق ہے۔ کہاں سے پورا کریں گے، کس طرح پورا ہو گا۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’سندھ میں اللہ تعالیٰ نے ہوا سے توانائی حاصل کرنے کا کوریڈور دیا ہے، اسی طرح بہاولپور میں سولر کا ہے اور بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی ہے۔‘

رواں سال کے آغاز پر تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے معاہدے کے تحت مختلف شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کو منی بجٹ کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔

جن شعبوں میں دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ان میں سے ایک قابل تجدید یا رینیوایبل انرجی کا سیکٹر بھی تھا۔

سولر پینلز پر سترہ فیصد ٹیکس عائد کیے جانے پر اس انڈسٹری سے وابستہ صنعت کاروں اور ماحولیاتی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے