سائنس اور ٹیکنالوجی

ناپسندیدہ ایس ایم ایس پر کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی پی ٹی اے کو ہدایت

جون 4, 2022 2 min

ناپسندیدہ ایس ایم ایس پر کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی پی ٹی اے کو ہدایت

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں موبائل فون صارفین کو ناپسندیدہ پیغامات (ایس ایم ایس) بلاک کرنے کی اجازت دینے کے لیے پالیسی سازی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

سنیچر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے موبائل فون صارفین کے تحفظ کے لیے اقدام کرتے ہوئے صارفین کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کے لیے پالیسی سازی کا عمل شروع کیا ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے حکومت اس کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے سے موبائل فون صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور مارکیٹرز کی طرف سے بھیجے جانے والے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے معالے پر مشاورت کی ہے۔

مشاورت کے دوران شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کی فوری پالیسی سازی پر اتفاق کیا۔
بیان کے مطابق معاون خصوصی نے وزیراعظم کی پی ٹی اے کو صارفین کو بھیجے جانے والے مارکیٹرز کے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے رازداری کے قوانین کے فوری جائزے کی ہدایات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی ایک آئینی حق ہے اور وزیر اعظم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔

چئیرمین پی ٹی اے وزیراعظم سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کو اس سلسلے میں ہونے والے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔
اس سلسلے میں مجوزہ اقدامات میں یہ بھی شامل ہے کہ صارف بغیر اجازت موصول ہونے والا میسج بھیجنے والی کمپنی کو رپورٹ کر سکے گا۔

صارف کو یہ حق حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی میسج بھیجنے والی کمپنی کو میسج بھیجنے سے منع کر سکے گا جس پر عملدرآمد کمپنی پر لازم ہوگا۔

اس کے علاوہ کمپنی صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیر کسی اور کمپنی کو نہ دینے کی پابند ہوگی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے