سائنس اور ٹیکنالوجی

عدالت نے ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا

جولائی 15, 2022 < 1 min

عدالت نے ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں کارپوریٹ شعبے کے معاہدے دیکھنے والی ایک عدالت نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم بعد ازاں اس سے مُکر گئے تھے جس پر کمپنی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ٹوئٹر انکارپوریشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ایلون مسک پر منگل کے روز امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا.

مقدمے میں عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ دنیا کے امیر ترین شخص کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں کمپنی خریدنے کے معاہدے کی پاسداری کا حکم دے۔

جمعے کے روز یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی اس لیے میں سوشل میڈیا کمپنی کو خریدنے کے اپنے معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔

مسک کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی تھی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے سے بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے