سائنس اور ٹیکنالوجی

فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان

اگست 4, 2022 < 1 min

فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک بلاگ میں فیس بک کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد اپنی توجہ Reels کی جانب منتقل کرنا ہے۔

یکم اکتوبر کے بعد فیس بک لائیو کو، لائیو ایونٹس نشریات کے لیے بدستور استعمال کیا جا سکے گا، مگر صارفین یہاں اپنی پروڈکٹ پلے لسٹ نہیں بنا سکیں گے یا پھر اپنی فیس بک لائیو وڈیوز میں پروڈکٹس کو ٹیگ نہیں کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق 2 برس قبل متعارف کرایا گیا فیس بک لائیو اسٹریم وڈیو فیچر تخلیق کاروں اور برانڈز کو اپنی اشیا کی فروخت اور صارفین سے براہ راست روابط کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، تاہم صارفین کے رجحان اور مختصر دورانیے کی وڈیوز کی جانب بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر اپنی توجہ ریلز پر فوکس کررہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے