واٹس ایپ صارفین کے لیے سٹیلتھ موڈ فیچر میں کیا ہو گا؟
Reading Time: < 1 minuteانسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن نے واٹس ایپ صارفین کے لیے ’اسٹیلتھ موڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف اس بات کا تعین کرسکیں گے کہ کون ان کو واٹس ایپ پر آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔
یہ فیچر میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ کی جانب سے اعلان کیے جانے والے تین نئے پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے۔
زکربرگ نے کہا ہے کہ نئے پرائیویسی فیچر جو واٹس ایپ میں متعارف کرائے جارہے ہیں ان میں گروپ سے بغیر کسی کے علم میں آئے خارج ہونا،اس چیز کو کنٹرول کرنا کہ کون آپ کو آن لائن دیکھ سکتا ہے کون نہیں اور صرف ایک بار کھلنے والے میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لے سکنا شامل ہیں۔
Array