ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کےاضافی ٹکٹ بھی بک گئے
Reading Time: < 1 minuteٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۲۰۲۲ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کی اضافی ٹکٹیں بھی چند ہی منٹوں میں فروخت ہو گئیں۔
میچ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آفیشل ویب سائٹ پر شروع ہوئی تھی جو چند ہی گھنٹوں میان بک گئیں۔
لوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کے 4 ہزار اضافی ٹکٹس کی فروخت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس سے میلیرن کرکٹ گراؤنڈ میں نشست کے بغیر کھڑے ہوکر سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو روایتی حریفوں کے میچ کیلیے ٹکٹس فروری میں ونڈو کھلنے پر صرف 5 منٹ میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔
Array