کھیل

ایشیا کپ،پاکستان بھارت میچ میں حسن علی کو نہیں کھلایا جائے گا

اگست 27, 2022 < 1 min

ایشیا کپ،پاکستان بھارت میچ میں حسن علی کو نہیں کھلایا جائے گا

Reading Time: < 1 minute

ایشیاکپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے حسن علی بھارت کیخلاف میچ میں پلینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے لیے آج شب لاہور سے دبئی روانگی کی فلائٹ پر بکنگ ہوئی ہے، جو اتوار کی صبح دبئی پہنچے گی جبکہ ٹیم مینجمنٹ ان کو جاتے ہی میچ کھلانے کے حق میں نہیں۔

بھارت کے خلاف ایشیاکپ کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، حارث رؤف کے علاوہ محمد حسنین پر مشتمل بولنگ اٹیک بھارت کے خلاف پلینگ الیون کا حصہ ہوگا۔

اسکواڈ میں نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے علاوہ افتخار احمد کا آپشن بھی موجود ہے تاہم اس کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی کا کہا ہے کہ حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا،پلیئنگ الیون کا پتہ تو کل ہی چلے گا،حسن کل پہنچ رہے ہیں جو یہاں ہیں انہی میں سے کھیلیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے