آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے تین پاکستانی کھلاڑی منتخب
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ میں 3 پاکستانی کھلاڑی منتخب کر لئے گئے ہیں۔ ہوبارٹ ہوریکینز نے شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف کی خدمات حاصل کر لیں۔
اطلاعات کے مطابق ہوبارٹ ہوریکینز کے نئے ہیڈ آف اسٹریٹجی رکی پونٹنگ نے پلاٹینیم کیٹگری میں شاداب خان کا انتخاب کیا، پلاٹینیم کیٹگری میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو3 لاکھ 60 ہزار روپے ملیں گے۔
ہوبارٹ نے گولڈ میں آصف اور سلور کیٹگری میں فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔
رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ تینوں پاکستان کھلاڑی شاندار کرکٹرز ہیں،جو ہماری فتح میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Array