ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی،رضوان سر فہرست،بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان نے ٹی20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔
بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی درجہ بندی میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزار 155 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر بادشاہت برقرار رکھی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔
تازہ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے مکرم تیسرے، بھارت کے سوریا کمار چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
اسی طرح بولنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔