کھیل

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں کیا نئی ترامیم کی ہیں؟

ستمبر 20, 2022 < 1 min

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں کیا نئی ترامیم کی ہیں؟

Reading Time: < 1 minute

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں متعدد تبدیلیاں کر دی ہیں۔

نئے نظام کے تحت کیچ پکڑنے پر کراسنگ کے باوجود نیا آنے والا بیٹسمین ہی گیند کا سامنا کرے گا، ٹیسٹ اور ون ڈے میں نئے آنے والے بیٹر کے لیے 2 منٹ میں بال کھیلنے کے لیے تیار ہونا ضروری ہوگا،قبل ازیں یہ تین منٹ کا وقت تھا۔مقررہ وقت گزر جانے کے بعد حریف کپتان ٹائم آؤٹ کی اپیل کرسکے گا تاہم ٹی20 میں یہ وقت ایک منٹ تیس سکینڈ برقرار رہے گا۔

علاوہ ازیں بالر جب گیند کرنے کے لیے بھاگ رہا ہوگا تو اس دوران فیلڈنگ میں تبدیلی کرنےپر ڈیڈ بال کے ساتھ حریف ٹیم کو پانچ رنز بھی دیئے جائیں گے جبکہ بال ڈیلیور ہونے سے پہلے وکٹ سے باہر آنے والے اسٹرائیکر کو تھرو کرنے کی کوشش پر امپائر ڈیڈ بال دینے کا پابند ہوگا۔

نان اسٹرائیکر اگر گیند پھینکے جانے سے پہلے رن لینے کے لیے کریز سے آگے نکلے گا تو بولر کی طرف سے وہ رن آؤٹ باقاعدہ رن آوٹ کہلائے گا۔ گیند پر تھوک لگانے پر مستقل پابندی عائد کی گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے