عالمی خبریں

شاہی فرمان جاری، محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر

ستمبر 28, 2022 < 1 min

شاہی فرمان جاری، محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزرا کونسل کا سربراہ یعنی وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

مملکت میں وزیراعظم کا عہدہ پہلی بار سامنے لایا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو متعدد شاہی فرامین جاری کیے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی شاہی فرمان جاری ہوا ہے۔ نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی معاون وزیر دفاع ہوں گے۔

شاہی فرمان کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور وزرا کونسل کے سربراہ ہوں گے۔‘

دوسرے شاہی فرمان میں وضاحت کی گئی ہے کہ وزرا کونسل کے جن اجلاسوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز خود شریک ہوں گے ان کی صدارت وہ خود کریں گے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزرا کونسل کی جو تشکیل نو کی ہے، اس کے مطابق وزیرتعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل الشیخ کی جگہ یوسف بن عبداللہ بن محمد البنیان کو نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔

شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز وزیر مملکت، شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیر توانائی، شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز وزیر مملکت، شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز وزیرسپورٹس، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز وزیر داخلہ، شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز وزیر نیشنل گارڈز، شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان وزیر خارجہ، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان کو وزیر ثقافت کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے