ایک اور سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان کی تیسری کامیابی
Reading Time: < 1 minuteسات ٹی20 میچوں کی ہوم سیریز کے ہانچویں میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوررز میں 139 رنز ہی بنا سکی۔
اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر عامر جمال کو کپتان بابر اعظم نے آخری اوور دیا جب انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے اور کپتان معین علی بھرپور فارم میں کریز پر موجود تھے۔
عامر جمال نے صرف آٹھ رنز دے کر میچ جتوا دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین علی نے 51 رنز کر ناقابل شکست رہے تاہم ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔
ڈیوڈ ملان 36 رنز اور سیم کرن نے 17 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ شاداب خان، عامر جمال، محمد نواز، محمد وسیم اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔
پاکستان کی ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ مکمل ناکام رہی۔ اوپنر محمد رضوان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کپتان بابر اعظم نو اور شان مسعود سات رنز بنا سکے۔ افتخار احمد نے 15 جبکہ آصف علی نے پانچ رنز بنائے۔
سیریز میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین فتوحات کے ساتھ برتری حاصل ہے۔