چیزیں بہت آگے چلی گئیں،ٹیم میں واپسی کے امکانات معدوم:محمد عامر
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ شوق سے نہیں بہت سی چیزوں کو دیکھتے ہوئے لیا تھا۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے چیزیں اتنی زیادہ اگے نکل چکی ہیں کہ واپسی کے امکانات معدوم دیکھائی دیتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر نے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق اور وقار یونس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں نے پرفارمنس کی بنیاد پر باہر کیا تو بتائیں آسٹریلیا میں سیریز کے دوران بہمرا نے 16 میچوں میں ایک وکٹ لی تھی تو کیا منجمنٹ نے انہیں اسکواڈ سے باہر کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دونون لیجنڈز کرکٹر ہیں بہت عزت کرتا ہوں لیکن میرے حوالے سے دیئے گئے بیانات سے بات خراب ہوئی۔
محمد عامر نے کہا کہ عماد وسیم سے اچھی دوستی ہے لیکن معلوم نہیں وہ ٹیم سے کیوں باہر ہیں۔
Array