جرمنی کا پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteجرمنی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین ایک کروڑ یورو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں جرمن ہم منصب نےُکہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے ذیادہ متاثر ہو رہاہے۔پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے،سیلاب متاثرین خصوصا بچے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو پانی سے پھیلنے والوں بیماریوں کا بھی سامنا ہے۔پاکستان میں سیلاب سے کس قدر تباہی ہوئی،اندازہ لگانا مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت دار ہے، جرمن کمپنیاں پاکستان میں انفرااسٹکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گرمجوشی اور میزبانی پر جرمن ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات ہیں۔ گرمجوشی اور میزبانی پر جرمن ہمُمنزصب کا شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سیلاب کے باعث مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ سیلاب سے پاکستان میں۳۳ ملین افراد متاثر ہوئے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریاں وبا کی طرح پھیل رہی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کا ساتھ دینا امداد کا نہیں انصاف کا معاملہ ہے۔