ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کا بیان بے بنیاد:خرم دستگیر
پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام متعلق امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔
ہفتے کو وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے۔ عالمی ایجنسیز درجنوں مرتبہ اس بات کی تصدیق کرچکی ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہر قسم کی مکمل پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔ اس بارے میں صدر جو بائیڈن کا بیان بے بنیاد ہے۔

