ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو اَپ سیٹ شکست، نمیبیا فاتح
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کے ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو نمیبیا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر گیلونگ میں ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دینے والی سری لنکن ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور 55 رنز سے شکست کھا گئی۔
نمبییا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے کے نقصان پر 163 رنز بنا کر سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سری لنکا کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہے۔
نمیبیا کے جان فرائینک نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ جے جے سمٹ 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نمیبیا کے ڈیوڈ ویسے نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر دو جبکہ برنارڈ شولز نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جان فرائیلنک نے چار اوورز میں 26 اور بین شینکونگو نے تین اوورز میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔