پاکستان

امریکی صدر نے خوامخواہ چول ماری ہے:رانا ثنااللہ

اکتوبر 16, 2022

امریکی صدر نے خوامخواہ چول ماری ہے:رانا ثنااللہ

وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام متعلق امریکی صدر نے چول ماری ہے،اس طرح کے بیان کی کوئی تک نہیں بنتی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امریکی صدر نےخوامخواہ بات کر دی ہے،پاکستان کا ذکر ہی نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئین و قانون کے دائرے میں عمران خان احتجاج کرنا چاہیں تو ہر سہولت دیں گے لیکن اگر وہ کہیں کہ اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو پھر سختی سے نمٹیں گے۔جتھہُ کلچر اور فتنے فساد کے کلچر کو فروغ نہیں پانے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشروط مذاکرات نہیں کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے