پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت

اکتوبر 17, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عمران خان کی درخواست ضمانت ۳۱اکتوبر تک منظور کرنے کا حکم صادر کیا۔

سپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے کیس کی سماعت شروع کی توعمران خان کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں عدالتی دائرہ کار کا معاملہ زیر سماعت ہے۔عدالت نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ کلیئر ہونے تک عبوری ضمانت کر لیتے ہیں۔

عمران خان بھی فارن فنڈنگ پر درج مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے