گندم کے بیج پر سیاست،ملک میں گندم بحران کا خدشہ
ملک میں گندم بحران کا خدشہ پیداہوگیا ہے جس کے پیش نظر سیلاب متاثرہ علاقوں میں حکومت نے گندم کی بوائی کے لئے بیج فراہمی کافیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب نے ہماری درخواست کے باوجود کہا کہ ہمیں بیج نہیں چاہئے،پنجاب اور خیبر پختونخوا گندم کی نئی فصل کے بیج پر سیاست نہ کریں۔
جمعرات کو شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر (این ایف آرسی سی) میں جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں سیلابی صورتحال سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 70 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تقسیم ہورہے ہیں، سیلاب پر کوئی سیاست نہیں،متاثرین کے لیے ہم سب کام کررہے ہیں، فورم کے ذریعے سب کچھ کیاجارہاہے۔
انہوں نے بتایا کہ فصل کی بوائی کے لیے وفاقی حکومت نے صوبوں کیساتھ مل کر منصوبہ بنایا کہ ففٹی ففٹی کی بنیاد پر گندم کا بیج کو تقسیم کریں گے۔ آدھے بیج صوبہ آدھے وفاق دے گا، سندھ، بلوچستان نے بیج لینے پر رضامندی ظاہر کی، مگر گزارش کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا نے بیج لینے سے انکار کیا، آج پھر درخواست کررہا ہوں کہ بیج لیں، ہمیں اس پر سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر کے پی اور پنجاب بیج نہیں لینا چاہتے تو آپ کی مرضی ہے لیکن یہ مت کہیں کہ وفاق کچھ نہیں کر رہا، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، قوم کو الجھن میں ڈالیں گے تو نقصان ہوگا، یہ

