پاکستان

میری نااہلی جمہوریت کی تدفین ہے: عمران خان

اکتوبر 21, 2022

میری نااہلی جمہوریت کی تدفین ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میری نااہلی کا فیصلہ جمہوریت کی تدفین ہے،قوم حقیقی آذادی کے لیے باہر نکلے۔

جمعے کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قوم کے نام وڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میرے پاکستانیو !جب تک یہ میرے الفاظ آپ تک پہنچیں گے مجھے ایک ناجائز کیس کے اندر بند کر دیا ہوگا،اس سے ایک بات واضح ہو جانی چاہئے کہ پاکستان میں جو بنیادی حقوق ہیں،جو ہمارا آئین ہمیں حقوق دیتا ہے ،جو جمہوریت ہے ،وہ دفن ہو چکی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد مجھے موقع نہ ملے آپ سے مخاطب ہونے کا اسلئے دو تین باتیں آپ سے کرنا چاہتا ہوں آج، سب سے پہلے پاکستان کی قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے ،میں پبللک میں پچاس سال سے ہوں،کبھی نہ پاکستان کے آئین کے خلاف کچھ کیا،نہ میں نے کبھی پاکستان کا قانون توڑا۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے سیاست میں آیا ہمیشہ کوشش رہی کہ جو بھی جدوجید کروں آئین و قانون کے دائرے میں کروں۔آج یہ جو کچھ کیا جا رہاہے،یہ اسلئے نہیں کیا جا ریا ہے کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے،یہ صرف اسلئے کیا جا رہا ہے کہ میں حقیقی آذادی کی تحریک سے پیچھے ہٹوں اور یہ کرپٹ چوروں کا ٹولہ یہ امپورٹڈ ھکومت جو ہمارے اوپر مسلط کی گئی ہے یہ چاہتے ہیں کہ میں اسے قبول کر لوں۔

انہوں نے کہا کہ میں آج سب سے اپیل کر رہاہوں آپ اپنے حقوق کے لئے حقیقی آذادی کے لئے سب کو نکلنا پڑے گا،کبھی بھی کسی قوم کو پلیٹ میں رکھ کر آزادی نہیں پکڑائی جاتی،آزادی کے لئے جدوجہد،جہاد اور محنت کرنی پڑتی ہے اور پھر قوم کو اللہ آزادی کا تحفہ دیتا ہے۔ یہ وقت آ گیا ہے کہ آپ سب اپنے حقوق کے لئے باہر نکلیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے