دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت،یہ مکافات عمل ہے:راناثنااللہ
پاکستان کے وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چور چور کا شور مچانے والا آج پکڑا گیا،الیکشن کمیشن نے دوسروں کو چور کہنے والوں کو چور ثابت کر دیا،یہ مکافات عمل ہے۔
جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ثابت ہے کہ عمران خان کو تحفے ملے،یہ ثابت ہے کہ اس نے تحفے بازار میں فروخت کئے،یہ ثابت ہے کہ اس نے بیس فیصد رقم جمع کرائی اور اسی فیصد ہڑپ کر گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم اللہ کا شکر اور شکرانے کے نفل ادا کرے کہ یہ فتنہ بے نقاب ہوا ہے۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ جس نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی وہ اس فتنے کا سر کچلنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ چور چور کا شور مچانے والا آج پکڑا گیا ہے ،الیکشن کمیشن نے دوسروں کو چور کہنے والے کو چور ثابت کر دیا،یہ مکافات عمل ہے اس کا تکبر اور غرور خاک میں مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس چور کی تابع داری کے بجائے ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں۔ پنجاب میں جہاں جہاں بھی عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہاں سے رپورٹ لی ہے وہاں چالیس پچاس سے ذیادہ بندے نہیں ہیں۔خوامخوہ ٹریفک بلاک کر کے عوام کےُ لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
وزیرِداخلہ نے کہا کہ چور ٹولہ جو بنی گالہ میں اکھٹے ہیں ،ان سے کہوں گا کہ ابھی تو پنکی پیرنی ،فرح گوگی اور القادر ٹرسٹ کے اربوں کا حساب باقی ہے۔فساد بپا نہ کریں آپ سے کس نے کہا تھا کہ توشہ خانے کے تحفے چوری کریں۔
وزیرِداخلہ نے فیصلے پر الیکشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس چور ٹولے کو وارمنگ دیتا ہوں کہ عوام کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔آپ نے تحفے بیچ کر رقم ہڑپ کر کے پوری قوم کو شرمندہ کیا ہے۔

