پاکستان

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے گارڈ کا گولی چلانے کا معاملہ،ملزمان جیل منتقل

اکتوبر 22, 2022

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے گارڈ کا گولی چلانے کا معاملہ،ملزمان جیل منتقل

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر پی ٹی آئی رہنما کے گارڈ کے گولی چلانے کے معاملے میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ہفتے کو پی ٹی آئی رہنما صالح سواتی کو سیشن جج طاہرمحمودخان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم صالح سواتی پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے،اس موقع پر اسد قیصر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

ملزمان کی جانب سے بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گن مین پولیس اہلکار وردی میں تھے، ریکوری پولیس اہلکار سے موقع پر ہی کی گئی ،بابر اعوان نے ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنایا۔ ایس ایچ او سیکرٹریٹ کہ وڈیو عدالت میں دکھائی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ،پولیس اہلکاروں سے بندوق ریکور کی گئی ،تمام میڈیا نے موقع پر واقعے کو رپورٹ کیا پولیس اہلکار کو گھیر لیا تھا ،سیکورٹی گارڈ کے پی پولیس اہلکار نے سرکاری گن سے چھینتے وقت اچانک فائر ہوا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس کی طرف سے ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے