پاکستان

عمران خان کی نااہلی پر ہنگامہ،پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ

اکتوبر 22, 2022

عمران خان کی نااہلی پر ہنگامہ،پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ

تحریک انصاف کے گزشتہ روز فیض آباد میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی مقامی قیادت کےخلاف :مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج کیا گیا۔ عامرکیانی،قیوم عباسی،فیصل جاوید،راجہ راشد حفیظ،عمرتنویربٹ،راشدنسیم عباسی اورراجہ ماجدبھی مقدمےمیں نامزد کئے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق تحریک انصاف کار کنوں نےپولیس،ایف سی،انتظامیہ پرپتھراؤکیا،پتھراؤسےمتعددپولیس اورایف سی کےاہلکارزخمی ہوئے۔

مظاہرین نےقتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانےکی کوشش کی،مظاہرین نےفیض آباد،قریبی علاقوں میں درختوں کوآگ لگائی،سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکی کوشش کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے