رکن قومی اسمبلی کی پولیس تحویل میں تصویر، سوشل میڈیا پر غصہ
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صالح محمد کی پولیس تحویل میں ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
فواد چوہدری نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رکن قومی اسمبلی کے ساتھ سلوک ہے۔ ایسا تو کلبھوشن اور احسان اللہ احسان کے ساتھ نہیں کیا گیا تھا۔اپنی نفرت میں ملک کو آگ میں جھونک رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ کوئی دہشت گرد یا چور نہیں بلکہ یہ ایک ایم این اے مانسہرہ سے،جس کے ساتھ ایسا گھٹیا سلوک روا رکھا گیا،یہ عوامی نمائندہ ہے اس کی اتنی تذلیل۔
ایک صارف نے لکھا کہ کلبھوشن کو خصوصی پروٹول دیا گیا اور قوم جو بتایا گیا کہ یہ عالمی قانون کے مطابق ہو رہا ہے،ابھینندن کو عوام سے بچایا اور خصوصی پروٹوکول دے کر رخصت کر دیا گیا جب کہ قوم کے پرامن لوگوں سے ایسا سلوک واہ حاجی تیرا کردار مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
رکن قومی اسمبلی محسن ڈاور نے نے کہا کہ کسی کو اس طرح ذلیل کرنا شرمناک ہے۔ لیکن صالح محمد خان کے ساتھ اس طرح کے ناروا سلوک کو دیکھنا اور بھی زیادہ افسوسناک ہے۔ وہ ایک راست باز اور قابل احترام فرد اور مانسہرہ کے منتخب نمائندے ہیں۔ پولیس کو بہتر برتاؤ کرنا چاہئے۔
تاہم ایک صارف نےمحسن ڈاور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم بھی اسی حکومت کا حصہ ہو،آپ کی حکومت ہے جا کر رہا کراؤ۔

